ابنا: فارس نیوز کے مطابق ایرانی ماہرین نے بارہ الکٹرانیک اور الکٹروآپٹیک سسٹم بنائے ہيں جن میں جنگي طیاروں کے انجنوں کے کامپلیکس کل پرزے، طیاروں اور ہلی کاپٹرں میں استمعال ہونےوالے ملٹی پرپزڈس پلے صفحات جو جدید توانائيوں کے حامل ہیں، رصد نامی لانگ رینج الکٹروآپٹیک سسٹم اور پہرہ داری کا ہوشمند نامی سسٹم، پہرہ داری اور نظر رکھنے کے لئے فضائي پلیٹ فارم جیسے ساز وسامان بنائےہیں اور ان تمام وسائل و ذرایع کی پراڈکشن لائين کا افتتاح آج وزیردفاع احمد وحیدی کی موجودگي میں ہوا۔ وزیر دفاع نے اس تقریب میں کہا کہ یہ ساز وسامان معاشی جہاد کےسال میں وزارت دفاع کے ماہرین کی محنت وکوشش سےتیار ہوئےہیں اور ان کا استعمال ہورہا ہے۔ جنرل وحیدی نے دفاعی توانائیوں کوبڑھانےمیں الکٹرانیکس اور آپٹیکلس کی ا ہمیت پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع سائنس وٹکنالوجی میں خود کفیل ہونے کاھدف رکھتی ہےاور ان شعبوں کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹمس میں الکٹرو آپٹیکل نظام کو بہت سے سسٹمس کی جگہ استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ یہ ٹکنالوجی ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں بڑے پیمانے پر ترقی کررہی ہے اور اس سے ایران کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹمس میں یہ توانائي پیدا ہوجائے گي کہ وہ نامحسوس طریقے سے فضائي اھداف کا پتہ چلائے اور دشمن کو حیران کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز